27 اپریل 2012 - 19:30

صہیونی ریاست پر حزب اللہ لبنان کے ڈرون طیاروں سے وحشت طاری ہوچکی ہے۔

ابنا: ایک صہیونی اخبار نے اپنے اعلی سکیورٹی عھدیدار کے حوالے سے لکھا ہے کہ حزب اللہ اپنے ڈرون طیاروں کو مزید بہتر بنانے کی کوشش کررہی ہے اور ان سے آئندہ ممکنہ جنگ میں استفادہ کرسکتی ہے۔

صہیونی عھدیدار نے جس کا نام فاش نہیں کیا گيا ہے کہا کہ حزب اللہ کے ڈرون طیارے دسیوں کلو وزنی بم لے جاسکتے ہیں اور تل ابیب کو یہ خطرہ ہے کہ حزب اللہ ان ڈرون طیاروں سے شمالی فلسطین میں اسرائيل کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بناسکتا ہے۔

صہیونی عھدیدار نے کہا کہ حزب اللہ کے ڈرون طیارے بہت چھوٹے ہیں اور انہیں راڈار پر دیکھنا بہت مشکل ہے اسی طرح انہیں گرانا بھی بڑا دشوار کام ہے۔

صہیونی عھدیدار نے کہا کہ حزب اللہ نے سب سےپہلے دوہزار دو میں ڈرون طیارے حاصل کئے تھے اور اسرائيل کی فضا میں انہیں بھیج کر ان کی نمائش کی تھی، اس صہیونی عھدیدار نے کہا کہ حزب اللہ نے دوہزار پانچ میں ایک ڈرون اسرائیل کے اندر اڑایا تھا اور اسے واپس لبنان میں اتارنے میں بھی کامیاب ہوگئي تھی۔ .......

/169